ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گائے ہماری ثقافت کا حصہ، حکومت اسے قومی جانور قرار دے: الہ آباد ہائی کورٹ

گائے ہماری ثقافت کا حصہ، حکومت اسے قومی جانور قرار دے: الہ آباد ہائی کورٹ

Thu, 02 Sep 2021 11:14:46    S.O. News Service

پریاگ راج، 2؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) الہ آبادہائی کورٹ نے گؤ کشی کے ایک معاملے میں داخل ضمانت کی عرضی پر سماعت کے دوران سخت تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو یہ تجویز دی کہ گائے کو قومی جانور قرار دیا جائے اور اس کے تحفظ کو ہندوؤں کا بنیادی حق قرار دیا جائے -

الہ آباد ہائی کورٹ میں  جاوید نامی ایک ملزم کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کے دوران  عدالت نے اس کا تبصرہ کیا- جاوید پر گؤ کشی کا الزام ہے -معاملے کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس شیکھر یادو نے اپنے سخت تبصرے میں مزید کہا کہ‘ ہم جانتے ہیں کہ جب کسی ملک کے تہذیب و ثقافت اور اس کے عقیدے کو نقصان پہنچایا جاتا ہے تو ملک کمزور ہوجاتا ہے ’-جسٹس شیکھر یادو نے جاوید کی ضمانت کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ جاوید نے گائے کی چوری کے بعد اس کوذبح کیا ہے اورا س کا گوشت بھی اس کے پاس ملا ہے -یہ ملزم کا پہلا گناہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی وہ ایسا کر چکا ہے اور گائے ذبیحہ کی وجہ سے سماجی ہم آہنگی کو زک پہنچا ہے -

کورٹ کا ماننا ہے کہ اگر ایسے افراد کو ضمانت دی گئی تو باہر جاکر وہ پھر ایسے ہی عمل کر ارتکاب کریں گے اور اس سے سماجی ماحول کو نقصان پہنچے گا-ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 379 /اور انسداد گؤ کشی ایکٹ کی سیکشن 3،5،8 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے -


Share: